ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ، محمد رضوان اور بابراعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور (پی این آئی ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ اے کی کیٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

نجی ٹی وی نے پی سی بی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی بھی مختصر ہوگی جو سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دے گی تاہم کھلاڑیوں کے معاضے کم نہیں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے، بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر بطور بیٹر کھیلیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اس کے علاوہ محمد رضوان کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے اور ان کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close