ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنےکی صورت میں سعودی عرب کا پاکستانی ٹیم کیلئے شاندار اعلان

کراچی(پی این آئی)سعودی عرب نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال حج پر شاہی مہمان بنانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آغاز پر اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سعودی سفیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم انشاء اللہ ورلڈ کپ جیتے گی، انہوں نے پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیت گئی تو سعودی عرب حج 2025 میں ان کی میزبانی کرے گا۔سعودی سفیر نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستانی اپنی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کا جشن منائیں گے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close