مصباح الحق نے کس بھارتی کھلاڑی کو پاکستانی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دیدیا؟

نیویارک (پی این آئی) سابق کپتان مصباح الحق نے بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کو پاکستان ٹیم کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب مصباح الحق سے پوچھا گیا کہ وہ کس کو 9 جون کے میچ میں گرین شرٹس کیلئے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ سب سے بڑی رکاوٹ تو ویراٹ کوہلی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کوہلی پاکستان کے خلاف پہلے کھیل چکے اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ دباؤ کا کیسے سامنا کرنا ہے، گزشتہ ورلڈکپ میں بھی کوہلی میچ ہاتھوں سے چھین کر لے گئے ہیں، ایسے کھلاڑی ہمیشہ ہی خطرناک ہوتے ہیں۔مصباح نے اس ورلڈکپ میں جسپریت بمرا کی جانب سے بہترین بولنگ کی بھی توقع ظاہر کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close