ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کونسی ہونگی؟ پیشگو ئی کر دی گئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتادیے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی جانب سے پاکستان اور بھارت کو سیمی فائنل ٹیموں میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔مائیکل وان نے کہا کہ میری چار سیمی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ ،آسٹریلیا ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 یکم جون سے شروع ہوگا، امریکا اور ویسٹ انڈیز ایونٹ کے مشترکہ میزبان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close