شاداب خان نے قومی ٹیم کا نائب کپتان بننےسے متعلق خاموشی توڑ دی

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹر شاداب خان نے ان کو کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان کے حوالے سے خاموشی توڑدی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ میں نائب کپتان بننے والا ہوں، یہ ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا کہ کس کو نائب کپتان بنانا ہے۔آج کل کی کرکٹ میں سٹرائیک ریٹ بہت معنی رکھتا ہے، اس لیے اچھا سٹرائیک ریٹ ضروری ہے،ہمیں اب اندازہ ہوچکا ہے کہ بڑی ٹیموں کے خلاف جیتنے کیلئے اچھے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہوگا،نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بیشک بڑے کھلاڑی شامل نہیں ہیں لیکن یہ کھلاڑی آنے والے وقت میں سٹار ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کہا جارہا تھا کہ ہمارے پاس ایسا کمبی نیشن موجود ہے کہ ہم ورلڈکپ جیت سکتے ہیں، مجھے جو رول دیا گیا ہے میں اس سے خوش ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close