سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹر نےمعافی مانگ لی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد بالآخر اپنی غلطی پر معافی مانگ لی۔

ناصر جمشید کو پی ایس ایل اور بی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 10 سال کی پابندی کا سامنا ہے جب کہ برطانیہ میں انہیں17 ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑی تھی۔ناصر جمشید 2017 میں پی ایس ایل اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے۔اب سابق اوپننگ بیٹر ناصر جمشید نے اپنے کیے پر معافی مانگ لی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جو اپنےکیریئرکےساتھ کیا اس پر خود کو معاف نہیں کرپاؤں گا، اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔ناصر جمشید نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو منتقل کرنےکی کوشش کروں گا، کوشش کروں گا کہ بیٹی کو بھرپور موقع دے سکوں۔ناصرجمشید نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عید پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں