عماد وسیم نے پی سی بی آفیشلز کیساتھ ملاقات کے بعد بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)قومی کرکٹر عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا۔

 

 

 

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آفیشلز سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ پر دوبارہ غور کیا۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں اپنی دستیابی کا اعلان کرتا ہوں، میں پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا۔عماد وسیم نے مزید کہا کہ میں پاکستان ٹی20 اسکواڈ کے لیے دستیاب ہوں جو اس وقت ٹی20 ورلڈکپ کی طرف بڑھ رہا ہے۔عماد وسیم نے ان پر اعتماد کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ پہلے آتا ہے، ملک کے لیے اعزازات لانے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close