نسیم شاہ کو سزا سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کیلئے 4 ٹیمیں فائنل ہو گئیں ہیں جس میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے لیکن اس دوران پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ اور ملتان سلطانز کی پوری ٹیم کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ کی آخری گیند کے بعد سٹمپس کو زور دار کک ماری تھی جس پر ان کےخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا گیاہے ۔ نسیم شاہ پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا، جو کرکٹ کے سامان ،کپڑوں، گراؤنڈ میں نصب آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ نسیم نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد سٹمپس کو کک ماری تھی۔ اسی میچ میں ایک الگ واقعے میں ملتان سلطانز پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔میچ ریفری روشن مہاناما نے سلطانز کو اپنے ہدف سے 1 اوور کم ہونے پر ہر کھلاڑی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں