حارث رئوف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال ہوگا یا نہیں؟ شائقین کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(پی این آئی)قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی چند روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف نے چند روز قبل اپنی معطلی کے خلاف پی سی بی کو اپیل کی تھی اور دورہ آسٹریلیا سے دستبردار ہونے کی وجوہات سے تفصیلی آگاہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی قانونی طور پر حارث رؤف کی اپیل کا جائزہ لے رہا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون تک معطل کر دیا تھا۔پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ دورہ آسٹریلیا سے انکار کے بعد معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کے علاوہ پی سی بی نے حارث رؤف کو کرکٹ لیگز میں شرکت کے لیے این او سی نہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close