ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور(پی این آئی) ایک اور بڑا استعفیٰ آگیا ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذکا اشرف نے بطور چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اور ممبربورڈ آف گورنر سے استعفیٰ دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ میں کرکٹ کی بہتری کےلیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرناممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close