فخر زمان کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے کیلئے لاہور قلندرز کو کیا کرنا ہو گا؟

لاہور(پی این آئی)پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں نے اپنے ریٹین کیئے گئےکھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے لیکن حیران کن طور پر لاہور قلندرز نے اپنے سٹار کھلاڑی فخر زمان کو ہی منتخب نہ کر کے مداحوں کو حیران کر دیاہے جس کے بعد فخر زمان کے بارے میں سوشل میڈیا پر بحث زور پکڑ گئی ہے ۔پی ایس ایل قوانین کے مطابق فرنچائزز زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو ری ٹین کر سکتی ہیں۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان کو 8 کھلاڑیوں میں ری ٹین نہیں کیا تھا جس کے بعد فخر زمان اب پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ریلیز کرنے کے باوجود فخر زمان لاہور قلندرز کا حصہ بن سکتے ہیں، لاہور قلندرز پی ایس ایل ڈرافٹ میں فخر زمان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور قلندرز رائٹ ٹو میچ کارڈ کا استعمال کرتے ہو ئے فخر زمان کو پک کر لے گی، ڈرافٹ میں لاہور قلندرز کی پلاٹینم کے پہلے راونڈ کی چھٹی پک ہے۔لاہور قلندرز سے پہلے اگر کسی نے فخر زمان کو پک کر لیا تو لاہور قلندرز رائٹ ٹو پک کارڈ کا استعمال کرے گی اور پلاٹینم میں پک ہو جائے گی۔جس فرنچائز نے فخر زمان کو پک کیا ہو گا وہ دوبارہ اس راونڈ میں کھلاڑی پک کرے گی، لاہور قلندرز رائٹ ٹو میچ کے لیے پلاٹینم کیٹگری کی فیس بھی ادا کرے گی، پلاٹینم کیٹگری میں رائٹ ٹو میچ کی فیس 10 ہزار ڈالرز ہے۔سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا ہے فخر زمان لاہور قلندرز فیملی کا حصہ ہیں، فخر زمان کو ریلیز کرنا ہماری پلاننگ کا حصہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close