وسیم اکرم نے حارث رئوف کو قیمتی مشورہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ باولر وسیم اکرم نے حارث رؤف کو مشورہ دیا ہے کہ عظیم کرکٹر بننا ہے تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی چاہیے۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آج کل وائٹ بال کے کئی اسپیشلسٹ کرکٹرز ہیں، ٹیسٹ کرکٹ بڑے کھلاڑیوں کا کھیل ہے، 8 اوورز کا اسپل کروانا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں آپ 4 اوورز کروا کر فائن لیگ پر صرف فیلڈنگ کرتے ییں، ٹیسٹ کرکٹ ایک لمبی ریس جیسا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close