ممبئی (پی این آئی )انگلش کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس کے بعد اب بلے باز جو روٹ بھی انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے۔اس سے قبل آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی جانب سے سوشل میڈیا پر مطلع کیا گیا تھا کہ بین اسٹوکس فٹنس اور اپنے ورک لوڈ کو مینج کرنے کے لیے آئی پی ایل 2024 سے دستبردار ہوئے ہیں۔
بین سٹوکس نے بھارت میں ہونے والے حالیہ ورلڈ کپ کے بعد کہا تھا کہ وہ گھٹنے کی سرجری کرائیں گے لیکن بعد ازاں انہوں نے اسے ملتوی کر دیا تھا۔ 2023 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران بین اسٹوکس کو چنئی سپر کنگز نے سب سے مہنگی بولی یعنی 16 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا لیکن وہ گھٹنے کی انجری کی و جہ سے صرف دو میچز ہی کھیل سکے تھے۔اب آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز نے ایکس پر بتایا کہ جو روٹ ایونٹ کے 2024 کے ایڈیشن میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔رائلز نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ جو روٹ نے آئی پی ایل 2024 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، ڈریسنگ روم آپ کی کمی محسوس کرے گا۔جو روٹ نے نے 19 دسمبر کو ہونے والی نیلامی سے قبل فرنچائزز کو ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے ہی دستبرداری کا بتایا۔راجستھان رائلز نے جو روٹ کو 2023 میں ایک کروڑ بھارتی روپے (اس وقت تقریباً 121,000 امریکی ڈالر) میں خریدا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں