کرکٹر اعظم خان کو قومی ٹی ٹونٹی کپ میں فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرنا مہنگا پڑا، سزا مل گئی

کراچی (پی این آئی) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں بلے پر فلسطینی پرچم کا سٹیکر لگانے پر کرکٹر اعظم خان کو جرمانہ کردیا گیا۔اعظم خان نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لاہور بلیوز اور کراچی وائٹس کے میچ میں اپنے بلے پر فلسطین کا جھنڈا آویزاں کیا جس پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے،اعظم خان کو کپڑوں اور سازوسامان کے ضوابط کی خلاف ورزی اور سیاسی پیغام کی نمائش پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی وائٹس کے مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو سٹیکر کا استعمال جاری رکھنے کی صورت میں معطلی کی تنبیہ بھی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close