آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں اپ سیٹ ہو گیا

ونڈہوک (پی این آئی) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں یوگنڈا نے زمبابوے کو شکست دے دی۔نمیبیا کے شہر ونڈہوک میں ہونیوالے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 10 ویں کوالیفائر میچ میں یوگنڈا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

یوگنڈا نے 137 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی، یوگنڈا کے رضات علی شاہ نے 42 اور الپیش رامجانی نے 40 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close