دو اہم بھارتی کھلاڑیوں میں کپتانی کی جنگ کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور نوجوان آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا میں کپتانی کی جنگ کا آغاز ہوگیا۔ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 5 بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کی قیادت بھارتی کپتان روہت شرما کے پاس ہے تاہم گجرات ٹائٹنز کو 2 بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچانے والے ہاردک پانڈیا کو فرنچائز کی کپتانی دینے کی باز گشت سنائی دینے لگی ہے۔

گزشتہ دنوں ہاردک پانڈیا کی ممبئی کی ٹیم میں واپسی کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوسکتا ہے کہ فرنچائز ٹیم کی قیادت روہت کے بجائے پانڈیا کے سپرد کردے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close