عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ، رضوان اور شاداب کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور لیگ اسپنر شاداب خان کا ردعمل آگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد رضوان نے عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر حیریت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے آپ کے پاس ابھی کئی سال باقی ہیں، زندگی کے ہر پہلو میں آپکے کیلئے نیک خواہشات ہیں! کامیاب رہیں۔

لیگ اسپنر شاداب خان نے عماد وسیم کو شاندار کیرئیر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کھیل کر خوشی ہوئی، کیرئیر کی نئی اننگز میں آپکے لیے نیک خواہشات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close