مزید 3 باؤلرز کو پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا، کون کون ہے؟

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی تربیتی کیمپ کا حصہ بن گئے ہیں اور یہ تینوں کل کیمپ میں پریکٹس کا حصہ بنیں گے۔۔۔بتایا گیا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کیمپ میں مزید تین بولرز کو شامل کرلیا گیا۔۔۔پی سی بی کے مطابق شاہنواز دھانی بولنگ کے لیے فٹ محسوس نہیں کر رہے جس کی وجہ سے انہیں ری ہیب کے لیے لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو آج پریکٹس کے بعد امام الحق کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں