قومی ٹیم کے سابق کوچ میتھیو ہیڈن نے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کر دی

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ کے سابق کوچ اور لیجنڈ آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن نے بابر اعظم کو نیچرل کپتان قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں میتھیو ہیڈن نے کہا کہ بابر اعظم نیچرل کپتان تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اُنہیں ہٹانے کا فیصلہ کرنے میں جلدی کیا۔ انہیں کپتان کی تبدیلی پر افسوس اور حیرت ہوئی۔ پاکستان کو ورلڈ کپ 2023ء میں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا، گرین شرٹس کےلیے کپتانی سے زیادہ ٹیم پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔

میتھیو ہیڈن کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجرڈ تھے، شاہین آفریدی کی پرفارمنس پر تشویش تھی اور فخر زمان نے جب پرفارمنس دی تو دیر ہو چکی تھی، پھر محمد نواز اور شاداب خان کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔ بابراعظم کی کپتانی پر جس نے بھی فیصلہ کیا اس نے حقائق کو نظر انداز کیا، اُس کی کپتان کی نسبت بطور کھلاڑی پرفارمنس بہت اچھی ہے، بطور کپتان بیٹنگ اوسط تقریباً 50 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close