وہ بڑی ٹیم جو چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی

اسلام آباد(پی این آئی)بھارت کے شہر پونے میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 43 ویں میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بنگلا دیش کی شکست کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے سے محروم ہو گئی۔ کوشل مینڈس کی قیادت میں سری لنکن ٹیم کی ورلڈ کپ مہم انتہائی مایوس کن رہی، جہاں وہ نو میں سے صرف دو میچز جیتنے میں کامیاب ہوئے اور میدان سے باہر بھی ان کے بورڈ اور ٹیم میں کئی مسائل کی خبریں سامنے آئیں۔

سری لنکا ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس اور منفی نیٹ رن ریٹ 1.419- کے ساتھ نویں نمبر پر ہے کیونکہ وہ نو میں سے صرف دو میچز جیتنے میں کامیاب ہو سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close