کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کا کیا امکان ہے؟

بنگلورو(آئی این پی)نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں اور160 گیندوں سے شکست دیتے ہوئے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو معدوم کر دیاہے ۔سری لنکا کی پوری ٹیم 171 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جسے نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 24 ویں اوور میں حاصل کر لیا جس کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ 0.398 سے بڑھ کر 0.743 پر پہنچ گیا ہے جبکہ پاکستان رن ریٹ 0.036 کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے ۔

اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنا چاہتا ہے تو انگلینڈ کو 300 رنز سے ہرانا ہو گا دوسری صورت میں اگر انگلینڈ پاکستان کو 150 رنز کا ہدف دیتا ہے تو قومی ٹیم کو اسے 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہو گا ۔اگر فی گیند کے حوالے سے دیکھا جائے تو پاکستان کو ہر گیند پر 7 رنز بنانا ہو ں گے ۔تمام صورتحال سے یہی واضح ہو تا ہے کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز معدوم ہو گئے ہیں اور ٹیم جلد ہی پاکستان واپسی کا سفر کرنے والی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close