پاکستان اگر ورلڈکپ جیتا تو بابر اعظم وزیراعظم بنیں گے، بڑی پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر عبد الرزاق کا کہنا ہے اگر پاکستان ورلڈکپ جیت جاتا ہے تو بابر اعظم کپتان نہیں وزیراعظم بنیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں قومی ٹیم کے موجودہ و سابق اسٹارز شریک ہوئے اور انہوں نے عوام کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا بھارتی بولرز کی بولنگ کا پچ میپ دیکھیں تو ورلڈکپ میں سب سے زیادہ پیڈ پر گیندیں بھارتی بولرز نے ماری ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ صحیح جگہ پر گیند کر رہے ہیں اور نئی گیند کا اچھا استعمال کر رہے ہیں، بھارت کے تینوں فاسٹ بولرز جب بھی اپنا اسپیل کرتے ہیں وہ وکٹ لیتے ہیں اور جب آپ نئی گیند سے وکٹیں لیتے ہیں تو مخالف ٹیم کو آرام سے قابو کر لیتے ہیں۔

قومی ٹیم میں اچھے آل راؤنڈرز سے متعلق سوال پر عبدالرزاق کا پاکستان کے پاس محمد وسیم جونیئر جیسا اچھا آل راؤنڈر آیا لیکن ہم نے اسے بنانے کے بجائے قومی ٹیم میں شامل کر لیا، محمد وسیم بہت اچھی بیٹنگ بھی کر لیتا ہے لیکن انہیں موقع ہی نہیں ملا، ہمارے سامنے بھارت کے پرابھاکر کی مثال موجود ہے جب وہ دسویں نمبر پر بیٹنگ کرتے تھے تو وہ ٹیل اینڈر تھے اور جب وہ اوپن کرتے تھے تو ایک بیٹرر کی طرح کھیلتے تھے، کھلاڑی کو جو اعتماد کپتان اور مینجمنٹ کی طرف سے دینا ہوتا ہے وہ ہم مس کر رہے ہیں، جب کھلاڑی کو اعتماد ملتا ہے تو پھر وہ اچھا کھلاڑی بنتا ہے، مجھے امید ہے کہ پاکستان میں جلد اچھے آل راؤنڈر بھی سامنے آئیں گے۔

پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی کی جانب سے عبد الرزاق سے پوچھا گیا کہ آپ کا بیٹا بھی آل راؤنڈر ہے تو کیا علی کوموقع ملتا ہے تو آپ اسے ٹیم میں جانے سے منع کریں گے جس پر عبد الرزاق کا کہنا تھا جی بالکل میں اسے منع کروں گا کیونکہ ابھی اس نے بہت محنت کرنی ہے اور سیکھنا ہے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا پاکستان اگر ورلڈکپ جیت جاتا ہے تو بابر اعظم کپتان نہیں وزیراعظم بنیں گے لازمی۔

پاکستان کے علاوہ کسی بھی ٹیم میں شامل ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے متعلق سوال پر محمد عامر کا کہنا تھا نہیں کوئی چانس نہیں ہے، اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا اگر عامر نے ایک دو میچز کھیلے ہوتے تو جا سکتا تھا لیکن اتنی زیادہ کرکٹ کھیل کر جا بھی نہیں سکتے اور جانا بھی نہیں چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close