پاکستان کرکٹ ٹیم نے سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد (پی این آئی )آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے کچھ تھا منے کے معاملے میں تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں پاکستانی فیلڈرز 7 میچز میں 37 میں 31 مواقعوں پر کیچز تھامنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 2 کچھ ایسے ڈراپ ہوئے جس نے قومی ٹیم کیلئے میچ کا نقشہ تبدیل کر دیا تھا۔سری لنکا کے کوشل مینڈس کا کیچ امام الحق نے 18 پر ڈراپ کیا تھا بعد ازاں انہوں نے 123 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ وارنر کا کیچ اسامہ میر نے محض 10 رنز پر گرایا تھا اور انہوں نے 150 رنز کی انگز کھیلی تھی۔

پاکستانی فیلڈرز کے کچھ تھامنے کی شرح سب سے زیادہ 86 فیصد ہے جبکہ 6 کچھ ڈراپ کئے گئے ہیں۔نیدرلینڈ 85 فیصد کے ساتھ دوسرے، میزبان بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا 81 فیصد کیچز پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close