بابراعظم کو “عظیم کھلاڑی” قرار دینے پر حفیظ برس پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)سابق کرکٹر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو “عظیم کھلاڑی” قرار دینے پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔ مقامی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ ایسے ہائی پروفائل ٹیگز کے غیرضروری دباؤ کے نتیجے میں پلئیرز پرفارم کرنے سے قاصر رہتے ہیں، میں بابراعظم کو عظیم کھلاڑی نہیں سمجھتا، انہیں شاید یہ اعزاز اِن لوگوں نے دیا ہو جنہوں نے پاکستان اور عالمی سطح پر کھیل کے حقیقی عظیم کھلاڑیوں کو نہیں دیکھا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بابر ایک “بہت، بہت اچھا” بلے باز ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن اسے “عظیم” کہنا قبل از وقت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close