کرکٹ ورلڈ کپ 2023, آج پاکستان بمقابلہ افغانستان، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

چنئی (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آج کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے شہر چنئی میں ایک نیا امتحان ہے۔۔۔۔۔ میگا ایونٹ میں واپسی کیلئے پاکستان کا مقابلہ آج افغانستان سے ہو گا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں اور اہم ترین میچ افغانستان کےخلاف آج چنئی میں کھیلے گی۔۔۔۔۔رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ میں واپسی کےلیے ٹیم پاکستان یکجان نظر آتی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اسپنرز کے لیے سازگار وکٹ پر افغان بولر راشد خان کا جادو چلے گا، یا شاہینوں کا پیس اٹیک میچ بچائے گا؟

حشمت اللہ، گُرباز اور زاردان کے بلے روکنے کے لیے کیا شاداب ، نواز اور آغا گیندیں گھمائیں گے؟ شائقین کو اہم ترین میچ کا بےصبری سے انتظار ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close