نئی دہلی (آئی این پی ) ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغان ٹیم 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 284 رنز پویلین لوٹ گئی۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں افغانستان نے دفاعی چیمپئن کو میگا ایونٹ میں69 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کو افغانستان نے بھی ورلڈ کپ میں شکست دی ، جس کے بعد دفاعی چیمپئن کیلئے ایونٹ میں آگے کا سفر مشکل ہوگیا ۔افغانستان کے خلاف انگلش ٹیم کی طرف سے ہیری بروکس 66،ڈیوڈ ملان 32اور عادل رشید 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے ۔انگلینڈ کی جانب سے دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا یوں پوری ٹیم 40 اعشاریہ 3 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔افغانستان کے راشد خان اور مجیب الرحمان نے 3،3 جبکہ محمد نبی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔پہلی باری میں افغانستان نے رحمان اللہ گرباز نے 80، اکرم علی خیل نے 58، ابراہیم زادران اور مجیب الرحمان نے 28، 28 اور راشد خان نے 23 رنزکی بدولت 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 284 رنز بنائے۔انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جو روٹ، لیونگ اسٹون،ٹوپلی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی جبکہ 2 افغان بیٹر رن آئوٹ ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں