ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ شعیب اختر نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ ایک لاکھ کراؤڈ صرف شعیب اختر ہی چپ کرواسکتا تھا، آپ اتنے پانی میں نہیں ہیں پاکستانی کھلاڑیو! سیمی فائنل کی ریس باقی ہے لیکن روہت شرما نے ٹھوک کر بجایا ہے، بمرا کی کمال بالز ہیں، انجری سے واپس آکر لینتھ بال تیزی سے کررہا ہے،اسے کوئی پروا نہیں ہے کہ میں زخمی ہوجائوں۔

کپتانی پر بات کرتے ہوئے دنیا کے تیز ترین بولر نے کہا کہ روہت شرما کی کپتانی دیکھیں، بابر اور روہت کی کپتانی کا یہی فرق ہے، سراج کو مار پڑتی رہی لیکن اس نے نہیں ہٹایا، یہاں نواز کو ایک اوور بعد بدل دیا گیا۔ شعیب اختر نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت اب 2011 کی طرح اس بار بھی ورلڈکپ جیت جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں