ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو کیا چیز تحفے میں دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)سابق بھارتی کپتان اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اپنی دو پلیئنگ شرٹس کا تحفہ دے دیا۔ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پاک بھارت میچ کے بعد بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی گراؤنڈ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران بھارتی کرکٹر نے بابر اعظم کو اپنی دو پلیئنگ شرٹس تحفے میں دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے دستخط شدہ شرٹس دینے کا کہا تھا اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے دی گئی دونوں شرٹس بھارت کی رواں ورلڈ کپ کی آفیشل جرسی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close