ورلڈکپ 2023، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹاس ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ورلڈکپ 2023، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹاس ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان نے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ کی کنڈیشن اچھی لگ رہی ہے،ہماری ٹیم کاکمبی نیشن بہت اچھا ہے،کوشش کریں گے اچھا اسکور بنائیں۔

جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ڈینگی کے باعث شبھ من گل پلیئنگ الیون میں نہیں شامل ہیں،ان کی جگہ اشان کشن ٹیم کاحصہ ہوں گے،پچ سلو لگ رہی ہے،خیال رہے کہ ورلڈکپ کا آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونیوالا میچ چنئی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close