ورلڈکپ2023 ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین ٹاس ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپیئنز انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا پہلا میچ آج احمد آباد میں کھیلا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے پلیئنگ الیون میں کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوائے، ول یونگ، رچن روندرا، ڈیری مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہینری، جیمز نیشم اور میٹ ہینری ٹیم کا حصہ ہیں۔ دفاعی چیمپیئنز انگلینڈ کی طرف سے کپتان جوس بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، عادل رشید، مارک ووڈ اور لائم لوونگسٹن پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close