بابراعظم یا ویرات کوہلی، زیادہ اچھی کور ڈرائیو کون کھیلتا ہے؟ روہت شرما نے بتا دیا

ممبئی(پی این آئی)کرکٹ کی دنیا کے دو بہترین بلے باز بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو کا موازنہ اکثر ہی ہوتا رہتا ہے ،یہ شارٹ دونوں ہی بہت عمدہ طریقے سے کھیلتے ہیں، اب بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی دونوں کھلاڑیوں کی کور ڈرائیو پر اپنا نقطہ نظر بیان کردیا ۔

بہترین کور ڈرائیو کھیلنے پر روہت شرما نے ویرات کوہلی کے ساتھ پاکستانی کپتان بابر اعظم کا بھی نام لیا۔روہت شرما کا کہنا تھا کہ کوہلی، بابر اعظم ، جو روٹ بہترین کور ڈرائیو کھیلتے ہیں، مگر کوہلی کی ٹیکنیک بہت شاندار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close