پاکستان کو شکست دینے کے بعد کیوی بلے باز کین ولیم سن نے پاکستانی ٹیم سے متعلق کیا بیان دیدیا؟

حیدر آباد(پی این آئی)نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ولیمسن نے کہا ہے کہ انجری کے بعد آج بیٹنگ کر کے کافی اچھا محسوس ہوا ہے ، انجری بھی اب تقریبا ختم ہو چکی ہے لیکن ابھی بھی آئسنگ کرتا ہوں۔ وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانچ مہینے پہلے تک میرا ورلڈ کپ سکواڈ میں ہونا نا ممکن لگ رہا تھا لیکن خوش قسمتی سے انجری سے جلد ریکوری ہو گئی اور میں ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اچھی ٹیم ہے اور اس کے خلاف اس طرح کھیلنے سے حوصلہ بڑھتا ہے لیکن آپ کو ہمیشہ بعض چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close