محمد آصف نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کس کو کرکٹر ماننے سے ہی انکار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے سلمان علی آغا کو کرکٹر ماننے سے ہی انکار کردیا.سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ سلمان علی آغا کوئی پلیئر نہیں، وہ وقت کا ضیاع ہے، جتنے رنز اس نے بنائے وہ میں بھی بناسکتا ہوں، وہ صرف اس وقت رنز بناتے ہیں جب دوسرے کھلاڑی اچھا خاصا اسکور کر چکے ہوتے ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے منتخب پاکستانی پیس اٹیک کے بارے میں محمد آصف نے کہا کہ یہ سب اوسط درجے کے کھلاڑی ہیں، ان میں کوئی بھی خاص نہیں لگتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close