کراچی(پی این آئی) سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی غلطیوں کو دورکرنا ہوگا، جب ٹیم کی کارکردگی بہتر نہ ہوتو کپتان کو کیسے مورد الزام ٹھہرایا جاسکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میاں داد نے کہا کہ اگر ٹیم کچھ نہیں کررہی تو کپتان پر تنقید کیا کریں، فیصلہ سازی کی مہارت تجربہ کے ساتھ ہی آتی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ میں جس طرح ناکامی اٹھانی پڑی وہ ایسی ٹیم نہیں ہے۔ بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست اور ایونٹ میں ناکامی کی وجہ بننے والی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں