نسیم شاہ ورلڈ کپ سے بھی باہر؟ کپتان بابراعظم نے شائقین کو بُری خبر سنا دی

کولمبو(پی این آئی) کپتان بابر اعظم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تیز گیند باز نسیم شاہ آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران کچھ میچوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔

سری لنکا سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کپتا ن نے کہا کہ حارث روف بھی انجری کا شکار ہیں لیکن وہ جلد ریکور کر جائیں گے لیکن نسیم شاہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں شائد دستیاب نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہمارا پلان بی کیا ہو گا، اس کے بارے میں بعد میں بات کریں گے۔نسیم شاہ نے دبئی میں اپنے دائیں کندھے کے نیچے پٹھوں کی چوٹ کا سکین کروایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close