پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا آج ہو گا، کس کا پلہ بھاری؟ جانیئے ماہرین کی رائے

کولمبو (پی این آئی) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے کا دن آ گیا۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی صورت میں پاکستان کی ٹیم بھارتی بلے بازوں کے خلاف مار دھاڑ کرنے کے لیے تیار ہے۔۔۔۔۔ دوسری جانب بھارتی بلے باز روہیت شرما، کوہلی اور ایشان کشن پاکستانی بولرز سے مقابلے کے لیے بھرپور پریکٹس کر کے تیاری کر چکے ہیں۔۔۔۔ آج کے میچ کے حوالے سے کرکٹ ماہرین کہتے ہیں کہ وکٹ بولرز کے لیے مددگار ہے۔۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم نے پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا اور بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔۔۔۔۔ کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم نے میچ کی تیاریوں کےلیے بھر پور ٹریننگ سیشن کیا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فزیکل ٹریننگ کے بعد نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close