افغان کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سخت سیکیورٹی میں کہاں منتقل کر دیا گیا؟

لاہور(انٹرنیوز)ایشیا کپ میں شرکت کیلئے افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ افغان کرکٹ ٹیم کولمبو سے لاہور پہنچی جہاں کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ایونٹ کا پہلا ٹاکرا پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے مابین ملتان میں ہوگا۔ افغان کرکٹ ٹیم کل سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

مہمان ٹیم اپنا پہلا میچ 3 ستمبرکو بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان آںے والی غیرملکی ٹیموں کو صدارتی پروٹوکول دیاجارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں