کیلیفورنیا نائٹس کوالیفائر مرحلے میں پہنچ گئی

فلوریڈا (26 اگست 2023) کیلیفورنیا نائٹس نے بارش سے متاثرہ میچ میں نیو جرسی ٹرائیٹن کو 24 رنز سے شکست دیکر یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ کیلیفورنیا نائٹس نے اپنے پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنائے اور نیو جرسی ٹرائیٹن 52 رنز پر محدود کرکے اسے مقابلے سے باہر کردیا ۔

پون سویال نے یوسف پٹھان کو پہلے اوور میں صرف 4 رنز پر آؤٹ کیا تاہم کرس بارنویل نے نیو جرسی کی اننگز کو دو چوکے لگا کر آگے بڑھایا۔ بارنویل نے اپنی ٹیم کے لئے باؤنڈریز کا سلسلہ جاری رکھا اور 4 اوورز میں ٹیم کا اسکور 45 رنز پر پہنچادیا اس وقت اس سکور پر اس کا صرف ایک کھلاڑی آوٹ ہوا تھا۔ تاہم بین لافلن نے آخری اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں اور کیلیفورنیا نائٹس کو اگلے مرحلے میں پہنچادیا۔
اس سے قبل نیو جرسی ٹرائیٹن نے ٹاس جیت کر کیلیفورنیا نائٹس کو بیٹنگ میں شامل کیا۔ ایشلے نرس اور ایرون فنچ نے پہلے اوور میں 21 رنز بناکر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم تاہم فنچ اگلے ہی اوور میں لیام پلنکٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد عرفان پٹھان اور ایشلے نرس نے 45 رنز کی شاندار شراکت قائم کی جس کی بدولت ٹیم نے مقررہ 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنائے۔ پٹھان 13 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نرس 10 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close