فائٹنگ لیگ آج سے دبئی میں شروع ہو گی

دبئی (25 اگست 2023) گزشتہ برس فائٹنگ لیگ کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن میں سب سے زیادہ 32 امیچر ایم ایم اے فائٹرز شرکت کررہے ہیں ۔ یہ فائٹنگ لیگ(آج) ہفتہ 26 اگست کو ہوگی۔ اس لیگ کی بنیاد شوقیہ فائٹرز کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے رکھی گئی تھی تاکہ ایک جگہ جمع ہوکر قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لئے خود کو تیار کرسکیں۔

گزشتہ ایڈیشن میں 1500 سے زائد تماشائیوں نے سنسنی خیز مقابلے دیکھے تھے ۔ اس ایونٹ میں فائٹرز سے قیام، کھانے پینے اور مہمان نوازی کی کوئی فیس وصول نہیں کیا جائے گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ 2022 کی طرح اس ایک روزہ ایونٹ میں اصل مقابلہ جوخم دلی اور فرینکی مومن کے درمیان ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close