فلوریڈا (24 اگست 2023) یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اس بار پروفیسر صاحب نے کارنامہ انجام اور 10 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرکے ٹیکساس چارجرز کو مورس ویل یونٹی کے خلاف 34 رنز سے کامیابی دلادی چارجرز نے مقررہ 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے جوب میں یونٹی 8 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز ہی بناسکی۔
مورس ویل یونٹی کے لئے شراکت داری قائم کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ ان کی وکٹیں مسلسل گررہی تھی ۔ شی ہان جے سوریا نے دو چوکے اور دو چھکے لگائے لیکن 5 ویں اوور میں فیڈل ایڈورڈز کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ کوری اینڈرسن نے 17 گیندوں پر 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم انہیں دوسرے اینڈ سے تعاون نہیں مل سکا۔
اس سے قبل مورس ویل یونٹی نے ٹاس جیت کر ٹیکساس چارجرز کو بیٹنگ کی دعوت دی سابق بھارتی فاسٹ بولر سری سانتھ نے دوسرے اوور میں محمد حفیظ اور مختار احمد کو آؤٹ کرکے یونٹی کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
ایک وقت میں ٹیکساس چارجز کے 4 کھلاڑی 48 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔
اس کے بعد ڈیرن اسٹیونز نے 18 گیندوں پر 36 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ لیکن نویں اوور میں روانگی کے بعد نوین اسٹیورٹ نے آخری اوور میں صرف 5 رنز دیکر چارجرز کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز تک محدود کر دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں