شاہد آفریدی پھر چھا گئے، شاندار بیٹنگ سے نیو یارک وارئرز کو فاتح دلا دی

لاؤڈرہل، فلوریڈا (22 اگست 2023) نیو یارک واریئرز نے بلے اور گیند دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلانٹا رائیڈرز کے خلاف 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ شاہد آفریدی اور کامران اکمل نے اس کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اٹلانٹا رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کی اوپنر رابن اتھپا کی 9 گیندوں پر 24 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس سے اسکور 2 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رنز تک پہنچ گیا۔ اس وقت تک ان کے اوپننگ پارٹنر لینڈل سیمنز پویلین جاچکے تھے۔

سیمنز کے ساتھ ڈوین اسمتھ نے دیا ۔ سیمنز 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اس بعد جنید صدیقی کے حالات کو سنبھالا دیا اور 7 اوورز کے بعد اسکور کو 76/2 تک پہنچا دیا۔

آخری اوور میں صدیقی 12 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور رائیڈرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ اسمتھ نے اننگز کی آخری گیند پر اپنی وکٹ کھو دی انہوں نے 26 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔
جواب میں نیو یارک واریئرز کی جانب سے تلکرتنے دلشان اور کامران اکمل کی جوڑی نے شروعات کی اور 2 اوورز میں اسکور 29 رنز پر پہنچادیا ۔

دونوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے واریئرز کا اسکور 4 اوورز میں بغیر کسی نقصان 63 رنز پر تک پہنچا دیا۔ اوپنرز نے پہلے تین اوورز میں کوئی چھکا نہیں مارا تھا پھر عمر اکمل نے چوتھے اوور میں تین چھکے مارے۔

پانچویں اوور کا آغاز پر دلشان 14 گیندوں پر 28 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔ رچرڈ لیوی کو اگلی گیند پر ڈک پر آؤٹ ہوئے اور اکمل اوور کی تیسری گیند پر 11 گیندوں پر 34 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد شاہد آفریدی اور جوناتھن کارٹر نے ذمہ داری سنبھالی انہوں نے آخری 3 اوورز میں 14 رنز حاصل کئے ۔ آٹھویں اوور میں دونوں نے بڑی اننگز کھیلی اور میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا اس وقت 11 گیندیں باقی تھیں۔ اننگز کا اختتام آفریدی کے شاندار چھکے پر ہوا ۔ انہوں نے 22 رنز ناٹ آؤٹ بنائے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close