پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ اپنے نام کرلیا

کولمبو (پی این آئی)پاکستان نے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر ایمرجنگ ایشیا کپ اپنے نام کرلیا۔تفصیل کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے فائنل معرکے میں پاکستان شاہینز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 352 رنز بنائے طیب طاہر نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی 71 گیندوں کی اننگز میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں۔

بھارت اے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان شاہینز کے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں اوپنرز نے سنچری پارٹنر شپ بناتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، صائم ایوب نے 43 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی سکور کی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔پاکستان شاہینز کے صاحبزادہ فرحان 65 اور صائم ایوب نے 59 رنز بنائے، عمیر بن یوسف اور مبصر خان نے 35، 35 رنز بنائے۔بھارت اے کے راج وردھان اور ریان پراگ نے 2۔2 وکٹیں حاصل کیں، ہرشیت رانا، مانووسوتھراورنشانت سندھو نے1۔1وکٹ لی۔ بھارت کی جانب سے اوپنر بلے باز ابھیشک شرما نے سب سے زیادہ 61رنز بنائے اور چلتے بنے۔ اس کے علاوہ بھارتی کپتان یش اور سے سدھارسم نے بالترتیب 39اور29سکور کئے اور آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی جانب سفیان مقیم نے 3بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close