ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلہ، جہاز کا کرایہ بھی بڑھ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل   کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ دیکھنے کیلئے احمد آباد جانے وال جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔نئی دہلی، احمد آباد اور ممبئی احمد آباد کے سیکٹرز کی ٹکٹوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے،اس وقت دہلی اور ممبئی سے ون وے ڈائریکٹ ٹکٹ 15 سے 22 ہزار روپے میں بک ہو رہی ہے۔

ٹریول ایجنٹ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے،اگست ستمبر میں یہی ٹکٹ 3 ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہوٹل کے کمروں کی بکنگ بھی نایاب ہو گئی ہے ہوٹل کے کمرے کا کرایہ 50 ہزار تک چلا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں