کیا واقعی شاہد آفریدی نے محمد عامر کی سرزنش کی؟ محمد عامر نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے شاہد آفریدی کے دعووں کا جواب دیا ہے۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق پیسر محمد عامر نے کہا کہ شاہد آفریدی کے بابراعظم سے متعلق دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ شاہد بھائی نے مجھے میچ کے بعد پیغام بھیجا تھا جس میں میری بالنگ کی تعریف کی گئی تھی اور فٹنس سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا، لیکن ‘بابر کا سامنا کیسے کریں گے’ جیسی باتیں… یہ انکے میسج کا حصہ نہیں تھیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میچ کے دوران گرما گرمی ہوئی تھی لیکن میں نے بابر کو کیا نقصان پہنچایا ہے؟ مجھے یہ بہت عجیب لگا، مجھے نہیں معلوم کہ شاہد بھائی کیا سوچ رہے تھے البتہ میرا اندازہ ہے کہ وہ تھوڑی جلدی بولتے ہیں اس لیے کوئی غلطی ہوئی‘‘۔محمد عامر نے مزید کہا کہ میرے اور بابراعظم کے درمیان افہام و تفہیم اور احترام کا رشتہ ہے، انکے لیے کبھی کوئی بری خواہش یا دشمنی نہیں رہی، اس کے باوجود عوامی تاثر اکثر انہیں دشمن کے طور پر پیش کرتا ہے جو غلط ہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ایس ایل میں بابر اعظم سے غلط رویے پر محمد عامر کی سرزنش کی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close