شاہد آفریدی نے محمد عامر کی سرزنش کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی(پی این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے فاسٹ باولر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے ساتھ فیلڈ میں تلخ رویہ اختیار کیا تھا جس پر انکی سرزنش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اکثر کھلاڑیوں کو اچھے یا بُرے کھیل پر پیغامات بھیجتا ہوں، عامر کو بھی اس کے رویئے کی وجہ سے ڈانٹا، میں نے ان سے کہا کہ کیا یہ کوئی طریقہ ہے جس قسم کا رویہ آپ اختیار کررہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپکو عزت دی، دوسرا موقع دیا۔

سابق کپتان نے مزید کہا تھا کہ کرکٹ میچز فیملیز اور بچے بھی دیکھ رہے ہوتے ہیں، آپ کے بُرے الفاظ کا کیا اثر پڑے گا، جہاں تک بابر کا تعلق ہے اگر آپ کو قومی ٹیم میں واپس آنا ہے تو پھر ان کی قیادت میں کھیلنا ہوگا۔ ایسی حرکتوں سے کیا آپ نظریں ملا سکیں گے، جس کے جواب میں عامر نے معذرت کرنے کے ساتھ سمجھانے پر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close