آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023کے کوالیفائرز کا فائنل کون جیتا؟ شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

ہرارے (پی این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائرز کا فائنل سری لنکا نے جیت لیا۔234 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 24ویں اوور میں آئوٹ ہوگئی، یوں سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 128 رنز سے شکست دی۔ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 ویں اوور میں 233 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

 

 

 

سہان ارچچگے نے 57 اور کوشال مینڈس نے 43 رنز سکور کیے۔نیدرلینڈز کے وکراما جیت سنگھ، وین بیک، ریان کلین اور ثاقب ذوالفقار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کے بیٹرز سری لنکن باؤلرز کے سامنے نہ ٹک سکے اور ٹیم 24ویں اوور میں 105 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔مہیش تھکشانا نے چار، دلشن مدوشنکا نے تین وکٹیں حاصل کیں، دونوں فائنلسٹ ٹیم پہلے ہی ورلڈکپ کےلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close