بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے چوبیس گھنٹوں میں اپنا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، وجہ کیا بنی؟

ڈھاکہ (پی این آئی)بنگلادیش کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ تیم اقبال نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی اوپنر نے آج وزیراعظم حسینہ واجد سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں۔

تمیم اقبال نے ٹیم بنگلادیش کےلئے 241 ایک روزہ میچز کھیلے، جس میں 8 ہزار 313 رنز سکور کیے، جن میں 14 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close