سری لنکا ورلڈ کپ 2023 کھیلے گا یا نہیں؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر آگئی

ہرارے (پی این آئی) سری لنکا نے 13ویں ایک روزہ فارمیٹ کے کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کیلئے کوالیفائی کرلیا۔زمبابوے میں جاری آئی سی سی کوالیفائی مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔میزبان زمبابوے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 پر ڈھیر ہوگئی، شان ولیمز 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

سری لنکا نے ہدف کا تعاقب ایک وکٹ کے نقصان پر 101 گیندوں قبل ہی کرلیا اور فتح کے ساتھ ہی ورلڈ کپ 2023ء میں پہنچ گئی۔کوالیفائی مرحلے کے سپر 6 میں اب تک سری لنکا کے مجموعی طور پر 8 پوائنٹس ہیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر زمبابوے ہے، جس کے سپر 6 میں اب تک 6 پوائنٹس ہیں۔زمبابوے کا اگلا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہے، جس کے سپر 6 میں اب تک 4 پوائنٹس ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close