ورلڈ کپ 2023: پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم پر دبائو زیادہ ہو گا، ہربھجن سنگھ نے وجہ بتا دی

ممبئی(پی این آئی)سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنے آئندہ مقابلے میں پاکستان سے زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت زیادہ دباؤ کا کھیل ہو گا، پاکستان پر بھارت جتنا دباؤ نہیں ہو گا کیونکہ ہم ہوم گراؤنڈ میں کھیلیں گے، اس لیے بھارت کو اس دباؤ کو سنبھالنا ، جذب کرنا اور وہاں سے جیت حاصل کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مقابلہ کرکٹ کی دنیا میں ایک بے مثال کھیل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 2011 کا سیمی فائنل میچ بہت زیادہ اہمیت کی وجہ سے فائنل جیسا محسوس ہوا۔اگر بھارتی ٹیم اپنے فینز کے چہروں خوشی دیکھنا چاہتے ہیں تو میچ کے دباؤ کو جذب کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close