ورلڈ کپ 2023: پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل میں ٹاکرا ہوا تو میچ کہاں کھیلا جائے گا؟ پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

لاہور(پی این ائی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم ممبئی کا سفر نہیں کرے گی اور اس حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ بھارت میں رواں برس اکتوبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم ممبئی سفر نہیں کرے گی، پی سی بی نے اس حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے۔

پی سی بی نے آئی سی سی کو بتا دیا ہے کہ ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے، ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے کولکتہ اور ممبئی وینیوز ہیں، پاکستان اوربھارت کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ کی صورت میں کولکتہ میں میچ کرایا جائے۔خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کل کیا جائے گا، کولکتہ میں ممکنہ طور پر پاکستان کے 3 میچز شیڈولڈ ہیں، پاکستان بھارت کا میچ احمد آباد میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close